Wednesday, 08 July 2026, 11:29:26 pm
 
مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور میں پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے
July 06, 2026

نریندر مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کی شکار ریاست منی پورمیں پھر سے نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بھارتی جریدے "ٹائمز آف انڈیا " کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں پھر سے تشدد بھڑک اٹھا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے 3 مختلف مقامات پر 20 گھروں کو آگ لگادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے کوکی کے سرحدی گاؤں فائمول کو نذرِ آتش کردیا، جبکہ جوابی کارروائی میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔

اخبار کے مطابق آتشزدگی کے ان واقعات میں فائمول گائوں کے 15 گھر مکمل جل گئے، جبکہ ناگا برادری کے 7 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔