Wednesday, 08 July 2026, 11:29:34 pm
 
افغانستان میں طالبان رجیم اہم افغان کمانڈرز کو بھی حفاظت فراہم نہ کرسکی
July 06, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم جہاں عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی، وہیں اہم افغان کمانڈرز کو بھی حفاظت فراہم نہ کرسکی۔

افغان جریدے "دی افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق ننگرہار کے ضلع چپرحار میں جمعہ کے روزافغان طالبان کے مقامی کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ افغان طالبان نے کمانڈر کے قتل کے شبہ میں اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔