بی جے پی کی سرپرستی میں سرگرم آر ایس ایس سمیت دیگر انتہا پسند تنظیموں نے، جنہیں پس پردہ بیرونی فنڈنگ حاصل ہے، بھارتی معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق، حکومتی حلقوں میں شامل بااثرافراد ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کے وفادار ہیں، جو مودی حکومت پر گہرا اثر و رسوخ رکھتی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ میں قائم انڈیا ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈنے انیس سو پچانوے سے دوہزار دو کے درمیان آر ایس ایس کو لاکھوں ڈالرز منتقل کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گجرات میں عیسائیوں کے خلاف تشدد اور 2002 میں مسلمانوں کے قتل عام میں ہندو قوم پرست گروپوں کے ملوث ہونے کے دستاویزی شواہد موجود ہیں۔