File Photo
غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ شہر کے مشرق میں واقع علاقے ''السامر'' پر حملے میں ایک آب رسانی کے مرکز کے باہر موجود شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ سال اکتوبر میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,066 افراد شہید اور 3,445 زخمی ہوگئے ہیں۔