مودی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست گجرات میں کسان اڈانی اوردیگر پاور کمپنیوں کے خلاف ڈٹ گئے۔
بھارتی جریدے دکن ہیرلڈ کے مطابق بھارتی گجرات میں کسانوں کی مودی کے اڈانی نواز پاور پراجیکٹ کیخلاف بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بھارتی کسان حکومت اور اڈانی گروپ کے زرعی زمینوں پر پاور لائنیں اور ٹاورز نصب کرنے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی سینئر صحافی نیلو ویاس کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اربوں کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں فراہم کرنے والا اڈانی بھارتی کسانوں کا حق مار رہا ہے۔
دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ احتجاج میں کسانوں نے مودی کو غدار قرار دینے والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی رکنِ صوبائی اسمبلی جگنیش میوانی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات حکومت نے بھارتی کسانوں کو ان کے حق کا معاوضہ دینے کے بجائے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مودی نواز اشرافیہ اڈانی اور امبانی بھارتی گجرات کے چندہ اور معدنی وسائل استعمال کرکے ہی اتنے طاقتور ہوئی ہے۔
کسانوں کا موقف ہے کہ اڈانی نواز حکومتی اقدام زمین کو مستقل ناقابل کاشت بنا کر چھوٹے کسانوں کو شدید متاثرکررہا ہے۔ بھارتی کسانوں کے مطابق ان کی زمین پر زبردستی کام شروع کیا گیا اور معاوضہ واضح نہیں کیا جا رہا۔