Wednesday, 08 July 2026, 11:27:55 pm
 
ترکیہ آج دو روزہ نیٹو سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
July 07, 2026

ترکیہ آج انقرہ میں دو روزہ نیٹو سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت نیٹو کے بتیس رکن ممالک کے رہنما، وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع شرکت کریں گے۔

توقع ہے کہ سربراہ اجلاس میں ترکیہ کی فوجی خدمات، دفاعی صنعت، بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت اور قائدانہ سطح کی سفارتکاری کو اجاگر کیا جائے گا۔