Friday, 10 July 2026, 02:34:43 am
 
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی کا مال بردار طیارہ کراچی کے ساحل کے قریب لاپتہ
July 08, 2026

File Photo

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی 'کے ٹو ایئرویز' کا ایک مال بردارطیارہ جو شارجہ سے کراچی آرہا تھا ، مبینہ طور پر کراچی کے ساحل کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے ریڈار سے اوجھل ہونے کے فوراً بعد تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

پاک بحریہ نے جاری آپریشن میں شمولیت کے لئے اپنے جنگی جہاز 'پی این ایس ذوالفقار'کو متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

پاک فضائیہ کا ایک '' SAAB'' طیارہ بھی اس ریسکیومشن میں شامل ہے۔

تربت سے پرواز بھرنے والے پاک بحریہ کے ایک اے ٹی آر طیارے نے بھی تلاش اور بچاؤ کی اس کارروائی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اُدھرپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے تلاش اور بچاؤ کی جاری کوششوں میں مدد کیلئے اپنے تجارتی جہاز 'لاہور'کو بھی تعینات کردیا ہے۔