وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیشہ شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے نوجوانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے پر زور دیا ہے۔