عظیم سماجی اور انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو برطانوی ہندوستان کے علاقے گجرات میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1951 میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔
ایدھی نے دنیا کا سب سے بڑا رضا کارانہ ایمبولینس نظام قائم کرنے سمیت ملک بھر میں بے گھر افراد اور جانوروں کیلئے پناہ گاہیں اور یتیم خانے بھی قائم کئے۔
انسانیت کیلئے اُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایشین نوبل، لینن امن انعام اور نشانِ امتیاز سمیت کئی بین الاقوامی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
وہ 2016 میں آج کے روز 88برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔