Thursday, 09 July 2026, 12:47:20 am
 
گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نمازِ جنازہ ادا
July 07, 2026

اسلام آباد میں ہراسگی کے واقعے کے دوران خاتون کو بچانے میں جرات مندی سے مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

شہید افسر کو ان کی غیرمعمولی جرات، بے لوث جذبے اور فرض شناسی کے غیر متزلزل احساس کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، اعلیٰ افسران ، فضائیہ کے جوانوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بہادر افسر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاک فضائیہ اور پاکستان کی مسلح افواج کی عمدہ روایات کی عکاس ہے۔