Monday, 10 February 2025, 01:47:23 pm
 
ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراطلاعات
February 08, 2025

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی کو بھی ترقی کے اس سفر میں خلل نہیں دالنے دیا جائیگا۔

انہوں نے آج (ہفتہ ) کولاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج ترقی اور خوشحالی کا دن منایا جارہا ہے اور قوم نے ملک میں انتشار پھیلانے والے عوام کو مسترد کردیا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور شہداء کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ایک سو نوے ملین پائونڈ کے چور ہیں۔