Monday, 07 September 2026, 05:07:56 pm
 
یومِ فضائیہ: میانوالی میں ایئر وائس مارشل عبدالرزاق شہید کی آخری آرام گاہ پر تقریب کاانعقاد
September 07, 2026

یوم فضائیہ کے سلسلے میں میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں ایئر وائس مارشل عبدالرزاق شہید کی آخری آرام گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ایئر بیس ایم ایم عالم میانوالی کے اعلی افسران نے شہید کے بھائیوں کے ہمراہ ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

ایئر وائس مارشل میاں عبدالرزاق فروری 2003 میں ایئر چیف مارشل مصحف علی میر کے ہمراہ طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے تھے ۔