وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں وہ مقدس امانت ہیں جن پر پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی قائم ہے۔
انہوں نے یومِ دفاع و شہدا کے سلسلے میں ایکس پر ایک پوسٹ میں پاکستان کے شہدا کی لازوال بہادری، غازیوں کی شجاعت اور ان کے خاندانوں کے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا انیس سو پینسٹھ کے میدانِ جنگ سے لے کر معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی تک، مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ چھ ستمبر کا جوش و جذبہ آج بھی اسی طرح قائم ہے۔
وزیراعظم نے کہا پوری قوم پاکستان آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے، تاہم امن کے لیے اس کے عزم کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔