پنجاب حکومت نے لاہور میں پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کے پانچویں اجلاس کے دوران سرکاری و نجی شراکت داری پروگرام کے تحت سڑکوں کے سات پیکیجز کی منظوری دے دی۔
اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی، جس میں بنیادی ڈھانچے، عوامی خدمات اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
منظور شدہ منصوبوں کے تحت کامیاب نجی بولی دہندگان صوبائی سڑکوں کی بحالی کا کام کریں گے اور سات سال تک ان کے انتظامی امور چلائیں گے، جبکہ حکومت کے ساتھ منافع میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت منہ کھر کی بیماری کی ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے ایک بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی اور افزائشِ حیوانات کے فارمز کو بہتر بنانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔