Thursday, 08 May 2025, 10:32:55 am
 
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کی جارحیت سے آگاہ کر دیا
May 07, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارت کی کھلی جارحیت اور اس سے عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ کیاہے۔

سلامتی کونسل کو بتایا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل اکاون کے تحت اپنی مرضی کے وقت اور مقام پرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔