پاکستان میں بلااشتعال بھارتی حملوں اور جارحیت سے بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے جبکہ حملوں میں ستاون افراد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے صرف فوجی اہداف کا انتخاب کیا جبکہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔