اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پاکستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں پر بھارت کے میزائل حملوں کے تناظر میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفن ٹرامبلے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا جنوبی ایشیاء کے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔