Thursday, 08 May 2025, 10:30:34 am
 
پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے،وزیراعظم
May 07, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے بعد پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان میں مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کئے ہیں اور ہم اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم بلند حوصلے اور جذبے کے ساتھ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنے دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے کوٹلی، مظفرآباد، باغ، احمد پور شرقیہ اور مریدکے میں مختلف مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔