Thursday, 08 May 2025, 09:43:19 am
 
نائب وزیراعظم اور چینی سفیر کا علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 07, 2025

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے آج صبح نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے ملاقات کی۔

اسحق ڈار نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور بے گناہ جانوں کے نقصان کے المیے کے بعد کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کو دہرایا۔

فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔