چین نے پاکستان پر بلا اشتعال بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمانLin Jian نے آج بیجنگ میں ایک بیان میں کہا کہ چین نے پاکستان کے خلاف بھارتی فوجی کارروائی کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوںایک دوسرے کے ہمسایہ ملک ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور یہ دونوں چین کے بھی ہمسائے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں ہر ممکن ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو۔