Thursday, 08 May 2025, 09:15:21 am
 
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے،وزیرمملکت مذہبی امور
May 07, 2025

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت Kesoo Mal Kheal Das نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی لوگوں کا قاتل ہے اور اس کے ہاتھ معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔