Thursday, 13 March 2025, 10:57:33 pm
 
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
February 07, 2025

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تین خوارج ہلاک کر دیئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے ٹھکانے کا سراغ لگاتے ہوئے تین خوارج کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ برقعے پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا جو علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔