وزیردفاع خواجہ آصف نے معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کیلئے صحافت میں دیانتداری اور شفافیت کی اہمیت پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے چینلز پرزوردیا کہ وہ مالی فوائد سے بالاتر ہوکر راست بازی کو ترجیح دیں اور اخلاقی معیارات کو برقراررکھیں۔