پاکستان اور سوڈان نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور جمہوریہ سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل پولیس بابیکر سمرا مصطفیٰ علی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔