صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ان کی نمایاں بین الاقوامی خدمات، اقوام متحدہ کی قیادت اور عالمی امن و ترقی کے لیے خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک نشانِ امتیاز سے نوازا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کسی بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیا جانے والا یہ پہلا اعزاز ہے، جو آج شام اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور سفیروں نے تقریب میں شرکت کی۔