پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیف نے صنعت و پیداوار کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور تجارت، سرمایہ کاری، برآمدات اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
مشیر نے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار پر مبنی مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ازبکستان کے سفیر نے پاکستانی وفد کو ازبکستان کا دورہ کرنے اور مختلف صوبوں کے گورنرز سے ملاقاتوں کی دعوت بھی دی تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سطح پر تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔