وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع منصوبہ وضع کرنے اور تمام پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
شہباز شریف نے گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلا تعطل درآمد کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی گیس کی فراہمی کے حوالے سے گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کے لئے آر ایل این جی کو ترجیح دی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر اینڈ اسپیس ہیٹنگ کیلئے بجلی پر چلنے والے آلات کے حوالے سے بینک فنانسنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔