Wednesday, 07 October 2026, 03:44:03 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا فتح فور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
October 06, 2026

پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن معاون نظام سے لیس یہ ویپن سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اورمؤثر صلاحیت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدر، وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح فور کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجربے کو سراہا اور اس اہم سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔