پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے بارے میں برطانیہ کے امور خارجہ کے وزیر اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مذاکرات کو جلد عملی شکل دینے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔