وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی۔
عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی۔
ملاقات میں دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے ہنرمند افرادی قوت کی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویز دی۔
عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں۔