پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا لازمی شرط نہیں ہوگی۔
توقع ہے کہ غیر ملکی اداروں میں داخلے کیلئے آزمائشی امتحان کی شرط ختم کرنے کے فیصلے سے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو سہولت ملے گی۔