ارضیاتی تنوع کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
دن کا مقصد کرہ ارض پر تمام جانداروں کی بہتری اور خوشحالی کیلئے غیرجاندار قدرتی عناصر کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس سال دن کا موضوع ہے ''ارضیاتی تنوع ہماری دہلیز پر ''
غیرجاندار قدرتی عناصر میں چٹانیں، پہاڑ ، معدنیات، آبی ذخائر، سورج کی روشنی،ارضیاتی مناظر، ہوائیں، بادل اور گلیشیئرز شامل ہیں۔