حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو ستانوے روپے چھہتر پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول کی فی لٹر قیمت اٹھاسی پیسے کے اضافے کے بعد تین سو ترانوے روپے چونسٹھ پیسے مقرر کی گئی ہے۔