Thursday, 08 October 2026, 04:19:18 am
 
کسی کو بھی ملک میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حنیف عباسی
October 07, 2026

فائل فوٹو

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملک میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صوبے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر خیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب کریں۔