حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اکانوے پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو پچانوے روپے پچاسی پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے انیس پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چورانوے روپے تراسی پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔