Thursday, 08 October 2026, 04:18:54 am
 
صدر،وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
October 07, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔