Wednesday, 07 October 2026, 03:45:03 am
 

مزید خبریں

 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
October 06, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وہ یہ دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

اسلام آباد آمد پر قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان اوربھارت کیلئے اقوام متحدہ کے عسکری مبصرگروپ کے صدردفتر کا دورہ کریں گے اورقدرتی آفات سے پیداہونیوالی صورتحال کے ادارے این ڈی ایم اے میں ایک آگاہی اجلاس میں بھی شرکت کریںگے۔

انتونیو گوتریز کی دیگر مصروفیات بھی ہوں گی جن کے دوران کثیرالجہتی نظام کی مضبوطی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں سمیت آفات سے نمٹنے کی تیاری اور پیشگی انتباہ کے حوالے سے اس کی پیشرفت کو اجاگر کیا جائے گا۔