Wednesday, 07 October 2026, 03:44:42 am
 

مزید خبریں

 
عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت، تعمیری شمولیت کی یقین دہانی
October 06, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن سے الوداعی ملاقات کی۔

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے دوران ادارے کیساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اور تعمیری شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران جنرل اسمبلی کے زیر نگرانی جاری اورمستقبل کے مختلف کثیرجہتی طریقہ کار سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔