Friday, 14 March 2025, 02:17:59 pm
 
وزیراعظم کا آغا خان چہارم کے انتقال پر شہزادہ رحیم آغا خان سے اظہار تعزیت
February 06, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ رحیم آغا خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور اُن سے آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آغا خان چہارم پاکستان کے سچے دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔