Thursday, 05 November 2026, 09:19:48 pm
 
پاکستان، برطانیہ کا سیکیورٹی، قانون کے نفاذ، تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
November 05, 2026

پاکستان اور برطانیہ نے سیکیورٹی، قانون کے نفاذ، ترک وطن تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر مملکت برائے سیکورٹی ڈین جاروس کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آر فور پلس ای فور فریم ورک کے تحت جاری تعاون پر بھی بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کی علاقائی صورتحال پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔