Thursday, 05 November 2026, 09:19:14 pm
 
وزیراعظم کا فیول ریلیف پروگرام کی پیش رفت، شفافیت پر اطمینان کا اظہار
November 05, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے "پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام" کی اب تک کی پیش رفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں اس پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔