Wednesday, 15 January 2025, 10:52:13 am
 
شہداء،غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم دفاع و شہداء کل منایا جائے گا
September 05, 2024

یوم دفاع و شہداء کل منایا جائے گا جس کا مقصد شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور مادر وطن کو درپیش تمام خطرات سے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

انیس سو پینسٹھ میں آج ہی کے دن بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کی تاریکی میں عالمی سرحد عبور کی مگر قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

اس دن فجر کی نماز کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی جائے گی۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اور شہداء کے لواحقین ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔