سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران 6 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔