Sunday, 07 June 2026, 07:26:59 am
 
پاکستانی حجاج کرام نے بہترین حج انتظامات کو سراہا
June 06, 2026

پاکستانی حجاج کرام نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقامات پر بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے مدینہ منورہ میں ان کی قیام گاہوں کا دورہ کیا۔