Sunday, 07 June 2026, 07:28:36 am
 
آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی
June 05, 2026

آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں رواں ماہ کی تیرہ تاریخ تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

کابینہ نے آزاد کشمیر پینے کے پانی کی پالیسی 2026 اور فوجداری قانون ایکٹ 2024 میں ترامیم کی منظوری دی جس کا مقصد سائبر جرائم کے خلاف اقدامات مزید مؤثر بنانا ہے۔

کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی اور ان پر عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔