Sunday, 07 June 2026, 07:27:08 am
 
گرفتار خارجی نے فتنہ الخوارج کے گمراہ کن بیانیہ کو بے نقاب کردیا
June 06, 2026

پاکستانی سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار ہونے والے خارجی عمردین عرف جذبہ کے اعترافی بیان نے فتنہ الخوارج کے گمراہ کن بیانیہ کو بے نقاب کردیا ہے۔

گرفتار خارجی عمر دین نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ خوارج کے تمام کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغانی ہیں اور انہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔

خارجی عمر دین نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں خوارج نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خوارج منشیات کے عادی اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

خارجی عمر دین نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود خوارج کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ یہ خارجی گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہے۔

خارجی عمر دین نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خوارج کے جھوٹے دعوؤں سے بچیں۔