Sunday, 07 June 2026, 06:13:05 am
 
پاکستان نے آسٹریلیا کو آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر سیریز جیت لی
June 05, 2026

لاہور میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں چار وکٹوںسے ہرا کر سیریز جیت لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم بیالیس اوورز میں ایک سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستان نے اکتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی بین الاقوامی سیریز میں کامیابی پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، قومی ٹیم کے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ اس سلسلے میں قابل تحسین ہیں۔