Monday, 05 May 2025, 11:24:43 pm
 
بھارت کی آبی جارحیت ناقابل قبول ہے،وزیراعظم شہبازشریف
May 05, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واقعے کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔