بلوچستان میں متحدہ قبائل نے بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مذمت اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی۔
اس موقع پر غیور قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہرکیا۔ انہوں نے بھارتی آبی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ حملے کی شدید مذمت کی۔
ریلی کے شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔