بھارتی ہندوؤں نے مودی کے پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کر دیا۔
دنیا بھر سمیت بھارت سے بھی مودی کے فالس فلیگ کے خلاف آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہندو خاتون میناکشی بالی نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کا ایک فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اورکہا کہ پہلگام فالس فلیگ کا مقصد عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بہار کے انتخابات آ رہے ہیں اس لیے کشمیر میں حملہ کر کے اصل حقیقت کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔
بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی توکہتاتھا ہماری فوج اتنی طاقتور ہے کہ کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، پھر یہ دہشت گرد کیسے آ گئے؟
انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین بنا کر ہندو ووٹ بینک مضبوط کیا جا رہا ہے، مودی ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہا ہے، اگر ہم خاموش رہے تو یہ ظلم دلتوں، اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں تک پھیل جائے گا۔
ماہرین نے کہا کہ بھارتی فوج واقعی باصلاحیت ہے تو دہشت گرد اتنی گہرائی تک حملہ کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے۔